0
Monday 17 Feb 2020 20:58

ملک میں مہنگائی و ظلم کا نظام نافذ ہے، محمد حسین محنتی

ملک میں مہنگائی و ظلم کا نظام نافذ ہے، محمد حسین محنتی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ آج ملک میں مہنگائی و ظلم کا نظام نافذ ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میرپورخاص میں اسلامی جمعیت طلبہ سندھ کے سابق ناظم سلمان خالد کے والد اور جماعت اسلامی سندھ حلقہ خواتین کی نائب معتمدہ فوزیہ خالد کے شوہر و رکن جماعت خالد امین کی وفات پر تعزیتی اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر ضلعی امیر محمد افضال آرائیں، مقامی امیر حاجی نور الٰہی مغل، صوبائی سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا و دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ محمد حسین محنتی نے مزید کہا کہ حکومت عوام کی حالت زار پر رحم اور اپنے منشور پر عمل کرتے ہوئے مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چور بازاری کے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچا کر ملکی معیشت کو بحال کرنے کیلئے مؤثر اقدامات کئے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 845133
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش