0
Wednesday 19 Feb 2020 02:28

اگر عدالتوں کا ماحول خوشگوار نہیں ہوگا تو انصاف میں دشواری ہوگی، جسٹس قاسم خان 

اگر عدالتوں کا ماحول خوشگوار نہیں ہوگا تو انصاف میں دشواری ہوگی، جسٹس قاسم خان 
اسلام ٹائمز۔ نامزد چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان کا ڈسٹرکٹ بار ملتان سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کتاب سے اپنا رشتہ مضبوط کیجئے تاکہ انصاف کا راستہ عام ہو، کتاب سے دوری انصاف کے راستے میں کانٹا ہے، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان بار کے مسائل حل کرنے کے لئے متحرک نظر آتے ہیں، ملتان میں عدالتیں کم ہیں اور کیسز زیادہ ہیں، ماضی کے مقابلے میں آج ججز کی ذمہ داریاں زیادہ ہوچکی ہیں، اگر عدالتوں کا ماحول خوشگوار نہیں ہوگا تو انصاف میں دشواری ہوگی۔ اُنہوں نے کہا کہ کچہری توسیع کے حوالے سے کام کر رہے ہیں، چیف جسٹس پاکستان نے ملتان کا وزٹ کیا تھا اور شہر کی ویلفیئر کے لئے ہدایات جاری کی تھیں، کام صرف وہی ہوگا جس میں وکلا اور عدلیہ کی عزت ہوگی، وکلا سے درخواست ہے ہڑتالوں کا سلسلہ ختم کریں تاکہ عام عوام کو انصاف کی فراہمی آسان ہو، میرے پیریڈ میں ہڑتال نا کرنے کا سہرا میرے سر ہونا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 845397
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش