0
Wednesday 19 Feb 2020 13:19

روس نے چینی شہریوں کے داخلے پر پابندی لگا دی

روس نے چینی شہریوں کے داخلے پر پابندی لگا دی
اسلام ٹائمز۔ روس نے 20 فروری سے ملک میں چینی شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ماسکو حکومت نے کہا کہ ملازمت، تعلیم، سیاحت یا نجی دورے پر روس آنے والے چینی شہریوں کے داخلے پر کل سے عارضی پابندی عائد کر دی جائے گی اور صورتحال بہتر ہونے پر یہ پابندی ختم کر دی جائے گی۔

وزیراعظم میخائیل میشوسٹن نے حکم نامہ پر دستخط کر دیے ہیں جس کے نتیجے میں چینی شہریوں کو ویزے کا اجرا غیر معینہ مدت کے لیے روک دیا گیا ہے۔ روس میں دو چینی شہریوں میں اس وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ جاپان میں ڈائمنڈ پرنسس بحری جہاز پر ایک روسی خاتون کورونا سے متاثر ہوئی ہے۔

روس چینی شہریوں پر پابندی لگانے والا پہلا ملک ہے جس کے نتیجے میں اس کے اپنے قریبی اتحادی بیجنگ حکومت سے تعلقات کشیدہ بھی ہو سکتے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان 2019ء میں 110 ارب ڈالر کی تجارت ہوئی تھی اور روس نے 23 لاکھ چینی شہریوں کو ویزے جاری کیے تھے جس میں سے زیادہ تر سیاح تھے۔
خبر کا کوڈ : 845459
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش