0
Wednesday 19 Feb 2020 20:23

حکومت فوری طور پر کراچی میں زہریلی گیس کے اخراج کا معمہ حل کرے، انیس قائم خانی

حکومت فوری طور پر کراچی میں زہریلی گیس کے اخراج کا معمہ حل کرے، انیس قائم خانی
اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی نے کراچی کے علاقے کیماڑی میں زہریلی گیس کے پھیلنے کے نیتجے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر  گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی، صوبائی اور بلدیاتی حکومتی نااہلی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو دنوں میں 14 افراد جان کی بازی ہار گئے لیکن بجائے اس کے کہ حکومت معاملے کی تحقیقات اور متاثرین کے بہترین علاج معالجے پر اپنی توجہ مرکوز کرتے، وزیراعلیٰ سمیت تمام وفاقی اور صوبائی وزراء فوٹو شوٹ میں مصروف رہے، جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ تین دن گزرنے کے باوجود اب تک یہ ہی پتہ نا چل سکا کہ زہریلی گیس کہاں سے اور کیوں خارج ہورہی ہے، اس حکومتی نااہلی کی وجہ سے لوگوں میں شدید بے چینی اور خوف ہراس پیدا ہوگیا ہے۔

یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ ویسٹ کے کارکنان سے بات کرتے ہوئے کہی۔ انیس قائم خانی نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر زہریلی گیس کے اخراج کا معمہ حل کریں اور متاثرین کو بہترین علاج معالجے کی سہولیات فراہم کریں۔ انیس قائم خانی نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی اور انہیں صبر کی تلقین کی، دکھ کی اس گھڑی میں پی ایس پی انکے غم میں برابر کی شریک ہے۔
خبر کا کوڈ : 845536
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش