0
Friday 21 Feb 2020 22:35

ایران، کرونا وائرس سے مزید 2 اموات کی تصدیق، 13 نئے کیسز سامنے آگئے

ایران، کرونا وائرس سے مزید 2 اموات کی تصدیق، 13 نئے کیسز سامنے آگئے
اسلام ٹائمز۔ ایران میں کورونا وائرس سے مزید دو افراد جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے جبکہ 13 نئے کیسز بھی سامنے آگئے ہیں۔ وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد چار ہو گئی ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت کے اطلاع رسانی ادارے کے سربراہ کیانوش جہانپور نے وائرس سے مزید دو اموات کی تصدیق کر دی ہے۔ اس سے پہلے ہفتہ کے روز انہوں نے بتایا تھا کہ شہر قم میں کورونا وائرس کے دو مشکوک کیس کی اطلاع ملتے ہی طبی ٹیمیں حرکت میں آگئیں اور مشتبہ افراد کے ٹیسٹ لینے کے بعد رپورٹ مثبت آئی جس کے بعد انھیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا تاہم ان کی عمر زیادہ ہونے کی وجہ سے وہ زندگی کی بازی ہار گئے۔ دوسری جانب جمعہ کے روز وزارت صحت کی جانب سے مزید دو افراد کے وائرس سے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی گئی جس کے بعد مجموعی تعداد چار ہو گئی ہے۔ کیانوش جہانپور کے مطابق قم میں 7 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ تہران میں 7 اور شمالی صوبے گیلان میں 2 کیسز سامنے آئے ہیں۔ ادھر شمالی صوبے مازندران کے شہر بابل میں دو افراد کو وائرس کے شبہ میں ہسپتال داخل کیا گیا ہے تاہم ان کے ٹیسٹ رزلٹ کا ابھی اعلان نہیں ہوا۔ یاد رہے چین میں سامنے آنے والا کورونا وائرس پوری دنیا کیلئے ایک ڈرائونا خواب بنا ہوا ہے۔ چین میں وائرس سے 2236 افراد ہلاک جبکہ 75 ہزار سے زائد متاثر ہو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 845957
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش