0
Saturday 22 Feb 2020 10:28

امارات میں مقیم پاکستانیوں کو قونصل خانے کی جانب سے اہم وارننگ جاری

امارات میں مقیم پاکستانیوں کو قونصل خانے کی جانب سے اہم وارننگ جاری
اسلام ٹائمز۔ متحدہ عرب امارات میں واقع پاکستانی قونصل خانے کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ چند افراد خود کو پاکستانی قونصل خانے کا عہدے دار ظاہر کر کے امارات میں مقیم پاکستانیوں سے دھوکا دہی اور رقم ہتھیانے کی گھناؤنی حرکات کر رہے ہیں۔ دُبئی میں واقع پاکستانی قونصل خانے کی جانب سے امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ ایسے دھوکے بازوں کے جھانسے میں ہرگز نہ آئیں کیونکہ یہ نوسرباز لوگوں کو اپنی چکنی چپڑی باتوں میں پھنسا کر اُن سے چندہ طلب کرتے ہیں یا کوئی اور کام کروانے کے بہانے ان سے رقم ہتھیا رہے ہیں۔ قونصل خانے کی جانب سے جاری ایک تحریری بیان میں خبردار کیا گیا ہے ”دُبئی میں مقیم پاکستانی قونصل جنرل کے علم میں آیا ہے کہ چند نامعلوم افراد امارات اور پاکستان میں مقیم لوگوں کو فون کالز کر کے خود کو قونصل خانے کا افسر یا ملازم ظاہر کرتے ہیں اور پھر ان سے پاکستانی کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے نام پر چندہ مانگا جاتا ہے یا کوئی اور مالی مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ پاکستانی قونصل خانے اور ان افراد سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس لیے پاکستانی کمیونٹی کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ایسے نوسرباز اور دھوکے باز لوگوں سے ہوشیار رہیں۔ قونصل خانے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کمیونٹی کو فون کالز کر کے خود کو قونصل خانے کے ملازم ظاہر کرنے والے ان افراد کی نشاندہی اور گرفتاری کے لیے متحدہ عرب امارات کے متعلقہ اداروں سے رابطہ کر کے انہیں ساری صورتِ حال سے مطلع کیا گیا ہے، عنقریب یہ دھوکے باز لوگ پولیس کی گرفت میں آ جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 846036
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش