0
Saturday 22 Feb 2020 10:46

خودکش حملے میں ہاتھ گنوانے والا پولیس افسر بہادری کی مثال

خودکش حملے میں ہاتھ گنوانے والا پولیس افسر بہادری کی مثال
اسلام ٹائمز۔ خودکش حملے کو ناکام بنانے کی کوشش کے دوران ایک ہاتھ سے محروم ہونے والا خیبر پختونخوا کا پولیس افسر فورس کے لیے جرات اور بہادری کی اعلیٰ مثال بن گیا ہے۔ پشاور میں تعینات ڈی ایس پی فقیر آباد عالزیب ایک ہاتھ سے کلاشنکوف چلاتے ہیں جبکہ دفتری امور کیلئے اپنا ایک ہاتھ استعمال کرتے ہیں۔ 2012 میں عالزیب خان ایس ایچ او تھے۔ اس سال اکوڑہ خٹک میں خودکش حملہ آور کو دبوچنے کے دوران وہ شدید زخمی ہو گئے تھے۔ اس دوران ان کے دائیاں ہاتھ کی پانچ اگلیاں بھی دھماکے میں اڑ گئیں تھیں۔ ٹانک میں بطور ڈی ایس پی آپریشنز عالمزیب خان نے مصنوعی ہاتھ کیساتھ دہشت گردوں کے خلاف ہونیوالے بڑے آپریشنز میں حصہ لیا۔ ایک سال تک ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی پولیس فورس کے لیے خدمات سر انجام دیں۔ دسمبر 2019 میں پشاور فقیرآباد میں بطور ڈی ایس پی سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشنز میں حصہ لے رہے ہیں۔ نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی ایس پی عالزیب خان کا کہنا تھا کہ غازیوں کی فہرست میں نام شامل ہونے پرفخر ہے۔تاہم خودکش حملہ آور کو دبوچنے کے واقعے کے8برس بعد بھی قوم کے اس بہادر سپوت کوکوئی سرکاری اعزاز نہیں مل سکا۔
خبر کا کوڈ : 846039
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش