0
Sunday 23 Feb 2020 10:15

اللّٰہ ویسے ہی حکمران دیتا ہے جیسی قوم ہو، اعجاز شاہ

اللّٰہ ویسے ہی حکمران دیتا ہے جیسی قوم ہو، اعجاز شاہ
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئیر(ر) اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ اللّٰہ ویسے ہی حکمران دیتا ہے جیسی قوم ہو، فضل الرحمن پارٹی صفائیاں دینے پر آ گئی ہے، کارڈ سے بینظیر کی تصویر ہٹانے پر نہیں 8 لاکھ جعلی کارڈز پر بات کریں۔

ملک کی سمت درست ہے لیکن ہمارے بزرگ بھائیوں کی غلطیوں کی وجہ سے بہت مشکلات کا سامنا ہے۔ جہاں تک آٹے اور چینی کے بحران کی بات ہے تو 22 کروڑ کی عوام میں چیزوں کی قیمتیں اونچی نیچی ہوتی رہتی ہیں۔

تحصیل بار ایسوسی ایشن شاہکوٹ اور سانگلہ ہل کے نومنتخب عہدیداروں کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا چین میں پھنسے طلباء بارے ہر روز میٹنگز ہو رہی ہیں۔ طلباء اور ملک کی بہتری کیلئے جو ہو گا وہی کیا جائے گا، اس پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کی پارٹی نے صفائیاں دینا شروع کر دی ہیں کہ ہم نے ایسا نہیں کیا۔ سیاست میں ایسی چیزیں ہوتی رہتی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 846225
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش