0
Sunday 23 Feb 2020 21:33

2020ء کے بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کامیابی حاصل کرے گی، سہیل انور سیال

2020ء کے بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کامیابی حاصل کرے گی، سہیل انور سیال
اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر برائے آبپاشی، زکوة و عشر اور اوقاف سہیل انور سیال نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے نوجوان قائد بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر سندھ بھر میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں بھرپور انداز میں جاری ہیں، سال 2020ء کے بلدیاتی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کامیابی حاصل کرے گی، پاکستان پیپلز پارٹی کی مزاحمتی اور نظریاتی سیاست نے محروم طبقات کی محرومی کے خاتمے کیلئے ہمیشہ عملی اقدامات کئے ہیں۔ جاری کردہ ایک بیان میں سہیل انور سیال نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کی باتیں کرنے والے جمہوریت دشمن ہیں، جمہوریت اختیارات کی منصفانہ تقسیم کا نام ہے، بااختیار اداروں سے جمہوریت مزید مضبوط ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے نچلی سطح پر عوام سے رابطہ و رشتہ بحال رکھا ہوا ہے، یہی وجہ ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی آج پہلے سے زیادہ مضبوط و مستحکم ہے۔ صوبائی وزیر سہیل انور سیال نے مزید کہا کہ ملک میں سلیکٹڈ احتساب ہو رہا ہے اور سیاسی حریفوں کو انتقام کا نشانہ بنانے والوں سے عوام اچھی طرح آگاہ ہیں، عوام ”نیا پاکستان” کے کھوکھلے نعروں کے بھیانک نتائج دیکھ چکی ہے، لوگوں کو بیروزگار کرنے والوں اور قوم کے معاشی قاتلوں کو عوام بلدیاتی انتخابات میں مسترد کر دے گی۔
خبر کا کوڈ : 846308
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش