0
Monday 24 Feb 2020 18:48

ڈی آئی خان، طالبات کو ہراساں کرنے میں ملوث گومل یونیورسٹی کا سینئر پروفیسر نوکری سے برخاست

ڈی آئی خان، طالبات کو ہراساں کرنے میں ملوث گومل یونیورسٹی کا سینئر پروفیسر نوکری سے برخاست
اسلام ٹائمز۔ اے آر وائی نیوز کی ٹیم سرعام نے ڈیرہ اسماعیل خان میں یونیورسٹی پر چھاپہ مارا جس کے نتیجے میں طالبات کو ہراساں کرنے میں ملوث پروفیسر کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سرعام ٹیم نے ڈیرہ اسماعیل خان میں گومل یونیورسٹی پر چھاپہ مار کر طالبات کو ہراساں کرنے والے پروفیسر صلاح الدین کو نوکری سے برخاست کروا دیا۔ پروفیسر صلاح الدین طالبات کے نمبر کم کرانے کی دھمکی دیکر ہراساں کرتا تھا، پروفیسر صلاح الدین خواتین اساتذہ سے بھی دست درازی کرچکا ہے۔ اقرار الحسن کے مطابق ملزم کے خلاف جنسی ہراسگی کی مسلسل شکایات کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی تھی۔ ٹیم سرعام نے ملزم پروفیسر کے خلاف تمام ویڈیو اور شواہد حاصل کئے جس کے بعد اسے نوکری سے برخاست کر دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پروفیسر صلاح الدین کی 35 سال کی سروس ہے اور یہ ملزم ڈین آف آرٹس تھے اور یونیورسٹی کا سب سے بڑا عہدہ ان کے پاس تھا۔ اقرار الحسن کے مطابق پروفیسر کے خلاف متعدد انکوائریاں چل چکی تھیں اس کے باوجود یہ اپنے عہدے پر برقرار تھے، ہم نے ملزم کے خلاف اسٹنگ آپریشن کیا اور اس میں ان کی اصلیت سامنے آئی۔ ملزم کے خلاف اسٹنگ آپریشن کے دوران لڑکی کو بھیجا گیا جسے پروفیسر نے ہراساں کرنے کی کوشش کی اور تمام ثبوت ویڈیو میں ریکارڈ ہوگئے جس کے بعد ملزم نے اقرار کیا کہ اس نے یہ گھناؤنا کام کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 846494
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش