0
Tuesday 25 Feb 2020 18:36

دنیا کے سب سے معمر شخص 112 برس کی عمر میں چل بسے

دنیا کے سب سے معمر شخص 112 برس کی عمر میں چل بسے
اسلام ٹائمز۔ دنیا کے سب سے معمر شخص کا اعزاز پانے والے جاپانی شہری 112 برس کی عمر میں چل بسے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے سب سے معمر شخص کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروانے والے جاپانی شہری 112 برس کی عمر میں چل بسے۔ رپورٹ کے مطابق چیتسو وتانبے کا نام دو ہفتے قبل ہی گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا تھا۔ وتانبے 5 مارچ 1907ء کو پیدا ہوئے تھے، ان کی موت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے، تاہم اہلخانہ کا کہنا ہے کہ چند روز قبل ہی سے انہیں کھانے پینے میں دشواری کا سامنا تھا اور وہ موسمی بخار میں مبتلا ہوگئے تھے، ان کا علاج کرایا گیا لیکن وہ صحت یاب نہ ہوسکے۔

چیتسو وتانبے نے سوگواروں میں 5 بچے چھوڑے ہیں جبکہ ان کے پوتے پوتیوں اور پڑپوتوں کی تعداد 28 کے قریب ہے، وتانبے کھانے میں پھل اور سبزیوں کو استعمال زیادہ کرتے تھے۔ ایک انٹرویو کے دوران طویل زندگی کا راز بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہر حال میں خوش اور مسکراتے رہنا چاہیئے، اپنی زندگی کے 18 سال تائیوان میں ملازمت کی اور مرتے دم تک کھیتی باڑی کرتے رہے۔ رپورٹ کے مطابق جاپان دنیا کی اعلیٰ ترین متوقع زندگیوں میں سے ایک ہے اور اس میں متعدد افراد رہائش پذیر ہیں، جو اب تک کے سب سے قدیم انسانوں میں سے ایک ہیں۔
خبر کا کوڈ : 846723
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش