0
Tuesday 25 Feb 2020 23:58

کرونا وائرس، 6 مریضوں کی بازیابی پر چینی ڈاکٹرز کا جشن؟ ویڈیو وائرل

کرونا وائرس، 6 مریضوں کی بازیابی پر چینی ڈاکٹرز کا جشن؟ ویڈیو وائرل
اسلام ٹائمز۔ چین میں متعدد مریضوں کو کرونا وائرس سے صحتیاب کرنے کے بعد چینی ڈاکٹرز کی ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ویڈیو کو چین کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ کی جانب سے اس عنوان کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے کہ چین میں مریضوں کی بازیابی کا جشن ایک اسپتال کے سامنے دو ڈاکٹرز بیلے ڈانس کرتے ہوئے منارہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو میڈیکل ملازمین چین کی آنہوئی کے ایک اسپتال کے سامنے رقص کرتے ہوئے چھ مریضوں کی بازیابی کا جشن منارہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد طبی کارکنوں کا خیرمقدم کیا جارہا ہے، صارفین کی جانب سے انہیں ’ہیرو‘ اور ’فرشتہ‘ کہا جا رہا ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ مجھے یہ دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے کہ ڈاکٹر مریض کے لئے وقف ہیں، یہاں تک کہ یہ جان کر بھی وہ خطرے میں ہیں، انسانیت کی خدمت کررہے ہیں۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ بڑی خوشخبری، ہماری ہمدردیاں چین میں سب کے ساتھ ہیں، ایک پوسٹ میں لکھا گیا کہ ان پر دباؤ ہے وہ خود کو خوش رکھنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ایک اور صارف نے ریمارکس دئیے بہت اچھا کام میں چین کے لئے دعاگو ہیں۔
واضح رہے کہ کرونا وائرس سے دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 2698 ہوگئی ہے، زیادہ ہلاکتیں چین میں ہوئیں، دنیا بھر میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بھی بڑھ کر 80 ہزار تک جا پہنچی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 846772
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش