0
Thursday 27 Feb 2020 10:14

آر ایس ایس اور مودی سے بڑا بھارت کا کوئی اور دشمن نہیں، چودھری سرور

آر ایس ایس اور مودی سے بڑا بھارت کا کوئی اور دشمن نہیں، چودھری سرور
اسلام ٹائمز۔ 27 فروری کو بھارتی طیارہ گرا کر پائلٹ کو پکڑنے کے واقعہ کے حوالے سے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے ویڈیو پیغام جاری کر دیا۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ 27 فروری 22 کروڑ پاکستانیوں کیلئے تاریخ ساز دن ہے۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے 27 فروری کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ پوری قوم پاک فضائیہ کے شاہینوں کو سلام پیش کرتی ہے، بھارت یاد رکھے آج بھی پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس اور نریندر مودی سے بڑا بھارت کا کوئی اور دشمن نہیں۔ چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ بھارت سن لے اگر جارحیت کرے گا تو پہلے سے بھی سخت جواب ملے گا، بھارتی طیارہ گرا کر پاک فضائیہ نے ثابت کر دیا کہ پاک فضائیہ کا کوئی مقابلہ نہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بھارت فوری طور پر کشمیریوں اور بھارتی مسلمانوں پر مظالم کا سلسلہ بند کرے۔ انہوں نے عالمی برادری سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ انڈیا میں مسلمانوں کی نسل کشی کا نوٹس لے۔
خبر کا کوڈ : 847094
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش