0
Thursday 27 Feb 2020 12:07

دہلی کے تشدد متاثرہ علاقوں میں کرفیو نافذ ہونا چاہیئے، اروند کیجریوال

دہلی کے تشدد متاثرہ علاقوں میں کرفیو نافذ ہونا چاہیئے، اروند کیجریوال
اسلام ٹائمز۔ دہلی کے وزیراعلیٰ اروند كیجريوال نے شمال مشرقی دہلی کے کچھ علاقوں کے حالات سنگین  بتاتے ہوئے لوگوں میں اعتماد پیدا کرنے کے لئے فوج تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اروند کیجریوال نے کہا کہ وہ رات بھر بڑی تعداد میں لوگوں کے رابطے میں تھے، حالات انتہائی سنگین ہیں۔ پولیس کی تمام کوششوں کے باوجود صورتحال قابو میں نہیں آ پا رہی ہے۔ اروند کیجریوال نے ایک ٹویٹ کرکے کہا کہ تشدد متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر کرفیو لگایا جانا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس سلسلے میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو خط لکھ رہے ہیں۔ اروند کیجریوال نے کہا کہ وہ رات بھر بڑی تعداد میں لوگوں کے رابطے میں تھے، حالات انتہائی سنگین ہیں۔ پولیس کی تمام کوششوں کے باوجود صورتحال قابو میں نہیں آ پارہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ دہلی پولیس اور نیم فوجی فورس کے جوانوں نے آج صبح موج پور سے گوکل پوری کے علاقے میں فلیگ مارچ کرکے لوگوں میں اعتماد پیدا کرنے کی کوشش کی۔ پولیس نے لوگوں کو اپنے گھروں میں رہنے کا مشورہ دیا۔ کل رات سے کسی بڑے واقعہ کی اطلاع نہیں ہے۔ تشدد کے واقعات میں اب تک کم سے کم 23 لوگوں کی موت ہوچکی ہے اور بڑی تعداد میں لوگ اسپتالوں میں داخل ہیں۔ بہت سے لوگ گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے ہیں۔ تشدد کے واقعات میں ایک پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوا ہے۔ بھارتی دارالحکومت دہلی میں گزشتہ تین دنوں سے تشدد کے واقعات ہو رہے ہیں۔ بھارتی وزیر داخلہ نے کل اس سلسلے میں ایک میٹنگ بھی طلب کی تھی اور حفاظتی اہلکاروں کی بڑی تعداد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔
خبر کا کوڈ : 847106
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش