0
Friday 28 Feb 2020 18:13

پنجاب یونیورسٹی، طلبہ تنظیموں میں تصادم، 5 گارڈز، 4 طلبہ زخمی

پنجاب یونیورسٹی، طلبہ تنظیموں میں تصادم، 5 گارڈز، 4 طلبہ زخمی
اسلام ٹائمز۔ پنجاب یونیورسٹی میں پشتونوں اور جمعیت کے کارکنوں کے درمیان تصادم، پانچ گارڈز اور چار طلباء زخمی ہو گئے، ایک گارڈ کو تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پنجاب یونیورسٹی میں انسٹیٹیوٹ آف سوشل اینڈ کلچرل اسٹڈیز میں سپورٹس گالا کے دوران 2 طلباء کی تلخ کلامی سے شروع ہونیوالا معاملہ تصادم میں تبدیل ہو گیا۔ پشتون ایجوکیشنل ڈیویلپمنٹ موومنٹ اور پنجابی کونسل کے کارکنوں کی جمیعت کے کارکنوں سے لڑائی ہوئی جس سے چار طلباء زخمی ہو گئے۔ طلباء تصادم کو روکنے کیلئے گارڈز پر بھی تشدد کیا گیا جس سے پانچ گارڈز زخمی حالت میں جناح ہسپتال منتقل کیے گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق اس تصادم کے دوران ڈنڈوں اور آہنی راڈز کو آزادانہ استعمال کیا گیا۔ یونیورسٹی حکام کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے تصادم میں ملوث طلباء کی نشاندہی کی جا رہی ہے، ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ دوسری جانب ایس پی ماڈل ٹاون اور ڈی ایس پی پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ تصادم کے بعد پیڈم اور پنجابی کونسل کی جانب سے کیمپس پل پر احتجاجی دھرنا دیا گیا۔ یونیورسٹی حکام نے تصادم میں ملوث طلباء کیخلاف تھانہ مسلم ٹاؤن میں ایف آئی آر درج کرنے کیلئے درخواست جمع کرا دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 847334
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش