0
Friday 28 Feb 2020 20:43

عوام بدعنوانی، مہنگائی، بیروزگاری و اقرباء پروری کا خاتمہ چاہتے ہیں، ثروت اعجاز قادری

عوام بدعنوانی، مہنگائی، بیروزگاری و اقرباء پروری کا خاتمہ چاہتے ہیں، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ عوام بدعنوانی، مہنگائی و بیروزگاری، ذخیرہ اندوزی، اقرباء پروری کا خاتمہ چاہتے ہیں، مغرب کی اسلام مخالف کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے، ملک سے فحاشی کے خاتمے کیلئے حیاء کے کلچر کو عام کرنا ہوگا، ملکی میڈیا مغربی تہذیب کے پرچار کی بجائے حیاء کے کلچر کو فروغ دے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں مرکز اہلسنت پر نیو آئے ہوئے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ عوام کے مسائل اور ان کی تکلیفوں سے نجات کیلئے حکمرانوں کو آئینہ دکھانے کیلئے میڈیا کردار ادا کرے، حکومت معاشرے میں بہتری کیلئے منفی پالیسیوں کا خاتمہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے، اسلام دشمن عناصر مسلمانوں میں بے حیائی کو فروغ دیکر معاشرے میں بگاڑ اور حلال حرام میں تمیز ختم کرنے کی سازشیں رچا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لبرل ازم اور سیکولر ازم کے پیچھے وہ ہاتھ کار فرما ہیں، جو اسلام کے دنیا میں تیزی سے پھیلنے سے خوفزدہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 847367
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش