0
Saturday 29 Feb 2020 10:23

مارچ میں عثمان بزدار فارغ، نیا وزیراعلیٰ رحیمیار خان سے ہوگا، رحمت خان وردگ

مارچ میں عثمان بزدار فارغ، نیا وزیراعلیٰ رحیمیار خان سے ہوگا، رحمت خان وردگ
اسلام ٹائمز۔ تحریک استقلال کے سربراہ رحمت خان وردگ نے دعویٰ کیا ہے کہ مارچ میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو فارغ کر دیا جائے گا، جبکہ اگلا وزیراعلیٰ ضلع رحیم یار خان سے ہوگا، پاکستان کی تاریخ میں ایسی بدترین اور ناکام ترین حکومت نہیں دیکھی، جیسی موجود حکومت ہے، جو ملکی استحکام کیلٸے سکیورٹی رسک بن چکی ہے۔ ملک کی دو بڑی جماعتیں پی پی اور نون لیگ مولانا فضل الرحمان سے منافقت نہ کرتیں تو آج اس جھوٹی اور بے کار حکومت سے ملک اور عوام کی جان بخشی ہوچکی ہوتی۔ تحریک استقلال کے مرکزی صدر گذشتہ روز ضلع لیہ کے علاقہ چوک اعظم آٸے اور مقامی ہوٹل میں میڈیا نماٸندگان سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوٸے تحریک انصاف، عمران خان اور ان کی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا، ان کا کہنا تھا 72 سالوں میں ایسی ناکام حکومت نہیں دیکھی، کمزور حکومتیں بہت گزریں، کسی کی خارجہ پالیسی ناکام تو کسی کی داخلہ پالیسی، کوٸی عوام دشمن تو کوٸی اقربا پرور اور کرپشن کی دلدادہ۔ مگر موجودہ حکومت ہر لحاظ سے ناکام ترین ثابت ہو رہی ہے۔ اس حکومت نے معیشت، تجارت، برآمدات ،تجارتی خسارہ، بھاری قرض، ناکام ترین خارجہ پالیسی، مہنگاٸی، غریب دشمنی میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس حکومت کا کسی ایک معاملہ پر بھی کنٹرول نظر نہیں آتا، ادارے خودسر اور منتخب نماٸندے بے بس و بے کار، وزراء وہ جو اپنے اپنے محکمہ جات کے بارے میں کچھ نہیں جانتے۔ حکومت نہیں سرکس شو لگا ہوا ہے اور احساس تک نہیں کہ ملک کو پچاس سال پیچھے دھکیل دیا گیا ہے، کشمیر سمیت ہر حساس معاملہ پر چاروں شانے چت، مگر پھر بھی روزانہ عوام کی آنکھوں میں دھول اور جھوٹ جھونک رہے ہیں۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ان حالات میں واحد حل یہ ہے قومی اسمبلی میں موجود جماعتوں پر مشتمل قومی حکومت فوری تشکیل دی جاٸے یا فوری نٸے الیکشن کروا کر ملک پر رحم کیا جاٸے۔ انہوں نے اپوزیشن جماعتوں نون لیگ اور پی پی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ جماعتیں مولانا فضل الرحمان سے مخلص ہوتیں اور ملکی مفاد کو ذاتی مفادات پر قربان نہ کرتیں تو آج موجودہ مصیبت نما حکومت کا نام و نشان نہ ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ اب بھی وقت ہے کہ اپوزیشن جماعتیں مولانا کی قیادت میں جمع ہو جاٸیں تو اس حکومت سے نجات دلاٸی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایٹم بموں سے ملکی معیشت نہیں چلتی، سوویت یونین بھی ایٹمی طاقت تھی، کیا فاٸدہ ہوا۔ سندھ کے حالات اور حکومتی رویہ سے بنگلہ دیش کے جیسے حالات پیدا کٸے جا رہے ہیں اور حکومت کو اس کا ادراک ہے نہ پرواہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے موجودہ بحرانوں کا حل فوری قوی حکومت یا فوری الیکشن ہیں۔
خبر کا کوڈ : 847428
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش