0
Saturday 29 Feb 2020 11:21

سینیٹ کا حکومت سے آئی ایم ایف معاہدے کی شرائط بتانے کا مطالبہ

سینیٹ کا حکومت سے آئی ایم ایف معاہدے کی شرائط بتانے کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ سینیٹ کے اجلاس کے دوران حکومت سے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے 6 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج معاہدے کی شرائط بتانے پر زور دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینیٹر میاں رضا ربانی کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے پر مذاکرات کرنے والی 3 رکنی ٹیم میں وزیراعظم کے مشیز خزانہ جو ایک ٹیکنوکریٹ ہیں، اسٹیٹ بینک کے گورنر جو آئی ایم ایف کے سابق ملازم ہیں اور سیکریٹری خزانہ جو بیوروکریٹ ہیں شامل تھے، جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ منتخب نمائندگان کی کوئی حیثیت نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ رپورٹس میں بتایا گیا کہ وزیراعظم عمران خان کے بجلی اور گیس کی قیمتوں کو اپنی جگہ رکھنے کرنے کے اعلان کے باوجود بجلی کی قیمت بڑھے گی، کیا آئی ایم ایف کابینہ اور وزیراعظم کے فیصلوں پر حاوی ہے؟۔

رضا ربانی کے مطالبے پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے وزیراعظم کے مشیر خزانہ سے آئی ایم ایف معاہدے کی تفصیلات ایوان کو بتانے کی ہدایت کی۔
خبر کا کوڈ : 847447
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش