0
Sunday 1 Mar 2020 23:10

دی نالج سٹی پاراچنار میں تعلیمی مسائل کے حوالے سے اہل فکر کی نشست

دی نالج سٹی پاراچنار میں تعلیمی مسائل کے حوالے سے اہل فکر کی نشست
اسلام ٹائمز۔ دی نالج سٹی پاراچنار میں صاحب فہم احباب کی ایک نشست منعقد ہوئی. اس نشست میں ایجوکیٹر, پروفیشنلز اور اہل فکر کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر پاراچنار کے معیار تعلیم، تعلیم کے مسائل اور وسائل پر سیر حاصل بحث ہوئی۔ شرکاء نے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لئے اپنی اپنی آراء پیش کیں۔ نشست میں زور دیا گیا کہ ہمیں ایک فورم بنا کر تعلیمی مسائل کے حل کے لئے کام کرنا چاہئے، اساتذہ کے لئے ٹیچرز ٹریننگ کا مستقل نظام بنانا چاہئے۔ مسائل کے root causes ڈھونڈنے چاہئے، والدین کو چاہئے کہ وہ اپنے بچوں کو مکمل طور پر سکولوں کے مرہون منت نہ چھوڑیں بلکہ خود بھی ان کی ضرورتوں اور مسائل کا خیال رکھیں، بچوں کو کامیابی کی ریس میں نہ دوڑائیں بلکہ انہیں زندگی کا ڈھنگ سمجھائیں۔ اجلاس میں کہا گیا کہ ٹیچرز کیپیسٹی بلڈنگ پر کام کیا جائے تو کوالٹی ایجوکیشن کے حصول کا راستہ بنایا جا سکے۔

شرکائے نشست کا کہنا تھا کہ ٹیچرز، پیرنٹس اور سٹوڈنٹ مثلث بھی تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کی لئے موثر ہے۔ نئے اداروں کے قیام سے بہتر ہے کہ قائم اداروں پر کام کیا جائے۔ تعلیم کو بزنس نہ بنایا جائے۔ تعلیمی اداروں کے اونرز اور ٹیچرز ایسوسی ایشن سے مل کر نقل کا تدارک کیا جائے، تخلیقی قوتوں کو پروان چڑھا کر بھی معیار تعلیم بہتر کیا جا سکتا ہے۔ میٹنگ میں علاقے میں گرتے ہوئے معیار تعلیم، نقل کے بڑھتے ہوئے رجحان اور کوہاٹ بورڈ اور امتحانی عملے کے معاندانہ روئے پر شدید تنقید کی گئی اور کہا گیا کہ نقل کے بڑھتے رجحان کے ذمہ دار کچھ سکولوں کی انتظامیہ بھی ہے، جو انویجلیٹرز کو بستر سے لے کر بالٹی صابن تک مہیا کرتی ہے اور انہیں مہمان نوازی کے بہانے قیمتی تحائف دیتی ہے تاکہ بچوں کو نقل کی فراہمی میں مشکل پیش نہ آئے۔
خبر کا کوڈ : 847760
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش