0
Wednesday 13 Jul 2011 19:30

پیپلزپارٹی سے اتحاد آسان نہیں، قومی مفاد میں ایسا کیا،چوہدری شجاعت، ق لیگ کو سندھ کابینہ میں دو وزارتیں ملنے کا امکان

پیپلزپارٹی سے اتحاد آسان نہیں، قومی مفاد میں ایسا کیا،چوہدری شجاعت، ق لیگ کو سندھ کابینہ میں دو وزارتیں ملنے کا امکان
کراچی:اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی سے اتحاد آسان کام نہیں تھا لیکن قومی مفاد میں ایسا کیا۔ چوہدری شجاعت حسین نے 20 رکنی وفد کے ہمراہ وزیراعلٰی ہاوس کراچی کا دورہ کیا۔ ون آن ون ملاقات کے دوران وزیراعلٰی سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ دونوں جماعتوں کے مابین تعاون خوش آئند ہے۔ وفاقی حکومت کے بعد مسلم لیگ ق کی جانب سے سندھ کابینہ میں شمولیت کیلئے جو نام دیئے جائیں گے اُنہیں صوبائی وزارتیں دی جائیں گی۔ اس موقع پر مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی سے اتحاد آسان کام نہیں تھا لیکن قومی مفاد میں ایسا کیا۔
سندھ میں سیاسی معاملات نئی سمت کی جانب بڑھ رہے ہیں، مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی کراچی میں وزیراعلٰی سندھ سے ملاقات میں صوبائی کابینہ میں ق لیگ کو دو مشیر اور دو وزارتین دینے پر معاملات طے پا گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلٰی سندھ سید قائم علی شاہ اور چوہدری شجاعت حسین کی ملاقات میں مسلم لیگ ق کے شہریار مہر اور محمد علی ملکانی کو صوبائی کابینہ میں شامل کرنے پر اتفاق کیا گیا، جبکہ حلیم عادل شیخ اور اعجاز شاہ شیرازی کو صوبائی مشیر بنائے جانے کا امکان ہے۔

خبر کا کوڈ : 84788
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش