0
Tuesday 3 Mar 2020 14:06

سندھ حکومت کا زیرِ زمین پانی پر نیا ٹیکس عائد کرنیکا فیصلہ

سندھ حکومت کا زیرِ زمین پانی پر نیا ٹیکس عائد کرنیکا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے پانی پر نیا ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت زیرِ زمین پانی استعمال کرنے پر واٹر ٹیکس لگے گا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے صوبے میں پانی پر نیا ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق زیرِ زمین پانی استعمال کرنے پر واٹر ٹیکس لگے گا، جبکہ مجوزہ واٹر ٹیکس کیلئے سفارشات پر مبنی مسودہ تیار کرلیا گیا ہے۔ صوبائی محکمہ بلدیات کے حکام سندھ واٹر ٹیکس ایکٹ پر آج کابینہ ارکان کو بریفنگ دیں گے، جبکہ فی لیٹر ایک روپیہ واٹر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جو منرل واٹر تیار کرنے والی صنعتوں سے فی لیٹر واٹر ٹیکس وصول کیا جائے گا، واٹر ٹیکس کا اطلاق سافٹ ڈرنک بنانے والی کمپنیز پر بھی ہوگا، جبکہ واٹر ٹیکس کی مد میں جمع شدہ آمدن کراچی واٹر بورڈ اور واسا میں تقسیم کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 848121
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش