0
Tuesday 3 Mar 2020 15:42

رائیونڈ تبلیغی اجتماع، ضلعی انتظامیہ نے تیاریاں شروع کر دیں

رائیونڈ تبلیغی اجتماع، ضلعی انتظامیہ نے تیاریاں شروع کر دیں
اسلام ٹائمز۔ ضلعی انتظامیہ نے 10 مارچ سے شروع ہونیوالے رائیونڈ تبلیغی اجتماع کی تیاریاں شروع کر دی ہیں، لائٹنگ پولز، پیچ ورک، پارکنگ ایریاز سمیت دیگر پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے رائیونڈ میں تبلیغی اجتماع کے حوالے سے تیاریاں شروع کر دی ہیں، 10 مارچ سے شروع ہونیوالے اجتماع کے حوالے سے تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ تبلیغی اجتماع کے روٹ پر لائٹس کی تنصیب کا کام شروع کر دیا گیا ہے جبکہ 400 کے قریب لائٹنگ پولز روٹس اور پارکنگ ایریا میں نصب کئے جائیں گے۔
 
تبلیغی اجتماع روٹ پر کلین سویپنگ، پیچ ورک کا کام بھی جاری ہے۔ ڈینگی سرویلنس اور ڈینگی سپرے بھی کیا جا رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ  تبلیغی اجتماع میں شریک شرکاء کو تمام تر سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے، اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید تمام تر انتظامات کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اجتماع کے شرکاء کو ہرممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 848151
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش