0
Wednesday 4 Mar 2020 07:43

طالبان لیڈر ملا برادر سے بہت اچھی گفتگو ہوئی، ڈونالڈ ٹرامپ

طالبان لیڈر ملا برادر سے بہت اچھی گفتگو ہوئی، ڈونالڈ ٹرامپ
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغان طالبان لیڈر ملا برادر کو ٹیلی فون کیا ہے، خبر ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ فون پر طالبان لیڈر سے بہت اچھی گفتگو ہوئی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق طالبان ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹیلی فون پر ہونے والی گفتگو کا دورانیہ 35 منٹ تھا۔ امریکی صدر نے فون پر کہا کہ امریکی سیکریٹری دفاع مائیک پومپیو جلد افغان صدر اشرف غنی سے بات کرین گے تاکہ بین الافغان مذاکرات میں حائل رکاوٹیں دور ہو جائیں۔ واضح رہے تین دن قبل امریکا اور طالبان کے درمیان دوحہ میں افغانستان سے فوج کے انخلا کے معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 848266
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش