0
Wednesday 4 Mar 2020 08:34

صدر آزادکشمیر سے ابرارالحق کی ملاقات

صدر آزادکشمیر سے ابرارالحق کی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ آزادکشمیر کے صدر سردار مسعود خان سے چیئرمین ریڈکریسنٹ سوسائٹی ابرارالحق نے کشمیر ہاؤس میں ملاقات کی اور ان سے سوسائٹی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔صدر آزادکشمیر نے قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے قبل از وقت خبردار کرنے والے نظام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایسے نظام سے کسی بھی قدرتی آفت کے دوران انسانی جانوں کے نقصان کو کم کرنے اور مادی نقصانات سے بچنے میں مدد مل سکتی ہے۔

دریں اثنا صدر آزادکشمیر نے اکادمی ادبیات میں ادبی و ثقافتی تنظیم اشارہ انٹرنیشنل کے زیراہتمام معروف شاعر طاہر حنفی کے شعری مجموعے ‘‘گونگی ہجرت’’ کی تقریب رونمائی میں شرکت کی اور خطاب کیا۔ تقریب سے پروفیسر ڈاکٹر احسان اکبر، پروفیسر سبین یونس، سابق سفیر سید ابرار حسین، پروین طاہر، جبار مرزا، جمال ناصر عثمانی، اکبر علی عباس اور طاہر حنفی نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 848274
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش