0
Sunday 8 Mar 2020 12:49

نوازشریف کیساتھ شہباز شریف کی واپسی کے بھی اقدامات کرنا ہوں گے، فواد چوہدری

نوازشریف کیساتھ شہباز شریف کی واپسی کے بھی اقدامات کرنا ہوں گے، فواد چوہدری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے ساتھ شہبازشریف کی واپسی کے بھی اقدامات کرنا ہوں گے۔ پنڈ دادن خان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ جن کی ضمانت پر نواز شریف بیرون ملک گئے وہ خود لندن میں ہیں، شہباز شریف آخر وطن واپس کیوں نہیں آ رہے؟، نوازشریف کے ساتھ شہباز شریف کی واپسی کے بھی اقدامات کرنا ہوں گے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نئے اپوزیشن لیڈر کے لئے کارروائی ہونی چاہیے، اسپیکر سے درخواست کروں گا کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی گمشدگی کا نوٹس لیں۔ اسپیکر اسمبلی کو شہباز شریف کی نااہلی کے لئے خط لکھ چکا ہوں، پنجاب حکومت بھی شہبازشریف کے خلاف کارروائی کرے۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے ساتھ شہبازشریف کی واپسی کے بھی اقدامات کرنا ہوں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 849132
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش