0
Monday 9 Mar 2020 09:43

اٹلی، کورونا وائرس سے ایک دن میں 133 افراد ہلاک

اٹلی، کورونا وائرس سے ایک دن میں 133 افراد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ اٹلی میں کورونا وائرس نے وبائی صورت اختیار کرلی، ایک ہی دن میں 133 افراد ہلاک ہو گئے، اٹلی میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 366 ہو گئی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق مزید ایک ہزار 492 افراد وائرس کا شکار ہوئے ہیں، لوگوں کو بچانے میں ناکام اٹلی کی حکومت نے اپنے ملک کی 25 فی صد آبادی کو قرنطینہ میں رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ ایک کروڑ 60 لاکھ اطالوی شہریوں کی نقل و حرکت پر 3 اپریل تک پابندیاں عائد کر دی گئیں ہیں۔ وینس، لومبارڈی سمیت 14 صوبوں کے لوگ دوسرے علاقوں میں نہیں جا سکیں گے۔

اس کے علاوہ جنوبی کوریا، ایران، جرمنی، فرانس اور اسپین سمیت یورپ کے متعدد ملکوں میں کورونا وائرس سے صورت حال بدستور خراب ہے۔ جنوبی کوریا میں 272، فرانس میں 177، جرمنی میں 218 اور اسپین میں 88 نئے مریض سامنے آئے ہیں، اسپین میں مزید 7 مریض چل بسے، چین میں ایک دن میں صرف 52 نئے مریض سامنے آئے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے کل مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 9 ہزار 648 ہو گئی، اب تک61 ہزار مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 849244
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش