0
Monday 9 Mar 2020 18:05

خیبر پختونخوا کے 16 اضلاع میں خصوصی انسداد پولیو مہم کا آغاز

خیبر پختونخوا کے 16 اضلاع میں خصوصی انسداد پولیو مہم کا آغاز
اسلام ٹائمز۔ خیبرپختونخوا کے 16 اضلاع میں خصوصی انسداد پولیو مہم باضابطہ شروع کر دی گئی ہے۔ 3 روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران پشاور، بونیر، ڈی آئی خان، لوئر دیر، اپر دیر، ہنگو، کرک، کوہاٹ، لکی مروت، ٹانک، خیبر، باجوڑ، اورکزئی، کرم، شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان میں 5 سال سے کم عمر کے 34 لاکھ 50 ہزار 847 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا رہے ہیں۔ خصوصی پولیو مہم کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کے کئے گئے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق مہم میں تربیت یافتہ پولیو ورکرز پر مشتمل 12 ہزار 81 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، ان پولیو ٹیموں میں 10 ہزار 485 موبائل ٹیمیں، 871 فکسڈ ٹیمیں، 619 ٹرانزٹ ٹیمیں اور 106 رومنگ ٹیمیں شامل ہیں، جبکہ مہم کی موثر نگرانی کیلئے 3 ہزار 565 ایریا انچارجز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔ پولیو مہم کی رپورٹ کے مطابق سال رواں میں خیبر پختونخوا سے اب تک پولیو کے 12 کیسز سامنے آچکے ہیں۔ کوآرڈینیٹر ایمرجنسی آپریشن سنٹر عبدالباسط نے معاشرے کے تمام طبقات پر زور دیا ہے تاکہ بچوں مستقبل کو پولیو کے ہاتھوں معذوری سے بچانے اور ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل کیلئے اس پولیو مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔
خبر کا کوڈ : 849330
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش