0
Tuesday 10 Mar 2020 08:03

امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر روان ماہ کے تیسرے ہفتے میں پاکستان کا دورہ کریں گے

امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر روان ماہ کے تیسرے ہفتے میں پاکستان کا دورہ کریں گے
اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر کا مارچ کے تیسرے ہفتے میں پاکستان آنے کا امکان ہے، امریکی وزیر دفاع اپنے دورہ پاکستان میں سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقات کریں گے جن میں پاک امریکہ سیکیورٹی تعاون پر مفصل اور جامع بات چیت ہوگی۔ ذرائع کے مطابق امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر روان ماہ کے تیسرے ہفتے میں پاکستان کا دورہ کریں گے، جس میں دورہ پاکستان میں اعلیٰ سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر دفاع کے دورے سے متعلق حتمی شیڈیولنگ جاری ہے، مارک ایسپر کے دورہ پاکستان کا مقصد امریکی صدر ٹرمپ اور وزیراعظم عمران خان کی ڈیووس میں ملاقاتوں کا فالو اپ ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مارک ایسپر کی ملاقاتوں کے دوران پاک امریکہ سیکیورٹی تعاون پر مفصل اور جامع بات چیت ہوگی، اس سے پہلے امریکی کامرس سیکریٹی ولبر راس بھی گزشتہ ماہ پاکستان کا دورہ کرچکے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 849441
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش