0
Wednesday 11 Mar 2020 15:26

ضرب عضب کے متاثرین کی واپسی کا عمل دوبارہ شروع

ضرب عضب کے متاثرین کی واپسی کا عمل دوبارہ شروع
اسلام ٹائمز۔ پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا نے شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کے متائثرین کی واپسی دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں میرانشاہ سے متصل ماچس گاؤں کے 496 متاثرہ خاندانوں کی واپسی کا عمل 16 مارچ سے 19 مارچ تک جاری رہے گا۔ متائثرین بکا خیل کیمپ کے پاس موجود واپسی مرکز میں رجسٹریشن کریں گے اور رضاکارانہ واپسی فارم پر دستخط کریں گے جس کے بعد روزانہ کی بنیاد پر 150 خاندان روانہ ہوں گے اور چار روز میں ان کی واپسی کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق واپس جانے والے ہر خاندان کو ٹرانسپورٹ کے لئے 10 ہزار جب کہ 25ہزار روپے بطور امداد دیئے جا ئیں گے۔ اس کے علاوہ ہائی جین کٹ، گھریلو استعمال کی غیر غذائی اشیاء اور 6 ماہ تک اپنے علاقے کے اندر راشن بھی دیا جائے گا۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے پرویز خان ثبت خیل نے ماچس گاؤں کے تمام متائثرین خاندانوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بروقت رجسٹریشن کروائیں اور رضاکارانہ واپسی فارم کو پُر کریں جس کے لئے بکا خیل کیمپ کے پاس واپسی مرکز میں پی ڈی ایم اے کا عملہ موجود رہے گا تاکہ واپسی کا عمل بطریق احسن مکمل ہو سکے اور واپس جانے والے متائثرین خاندانوں کو حکومت کی طرف سے دی جانے والی مراعات انہیں مل سکے۔
خبر کا کوڈ : 849699
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش