1
Wednesday 11 Mar 2020 23:20

عراق، "التاجی" امریکی فوجی اڈے پر دسیوں راکٹس فائر

عراق، "التاجی" امریکی فوجی اڈے پر دسیوں راکٹس فائر
اسلام ٹائمز۔ عراقی دارالحکومت بغداد سے کچھ ہی فاصلے پر واقع امریکی فوجی اڈے "التاجی" کو دسیوں راکٹس کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے۔ عراقی اخبار السومریہ کے مطابق عراقی سکیورٹی فورسز نے خبر دی ہے کہ "التاجی" کے مقام پر واقع امریکی فوجی اڈے پر دسیوں کتیوشا راکٹ برسائے گئے ہیں تاہم عراقی سکیورٹی فورسز نے حملہ آور راکٹ بردار گاڑی کو دھونڈ نکالا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عراقی سکیورٹی فورسز نے التاجی نامی امریکی فوجی اڈے پر دسیوں کتیوشا میزائل برسانے والی "کیابانکو" ماڈل کی ایک گاڑی شہر "الرشیدیہ" کے جنوبی علاقے سے اپنے قبضے میں لے لی ہے جس میں مزید 3 راکٹس بھی موجود تھے جو ابھی فائر نہیں ہوئے تھے۔


واضح رہے کہ التاجی ایئربیس بغداد کے شمال میں تقریبا 75 کلومیٹرز کے فاصلے پر واقع ایک فوجی اڈہ ہے جو امریکی فوج کے زیر کنٹرول ہے۔ امریکہ نے ایرانی سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی ٹارگٹ کلنگ میں اس ایئربیس کو بھی استعمال کیا تھا تاہم ایرانی جوابی کارروائی کے خوف سے امریکہ نے التاجی ایئربیس میں موجود اپنے تمام فوجیوں اور حساس فوجی سازوسامان کو بغداد کے اندر واقع "عین الاسد" ایئربیس میں منتقل کر دیا تھا جو اگلے ہی روز 13 ایرانی بیلسٹک میزائلوں کا نشانہ بنی تھی۔ جنوری 2020ء کے پہلے ہفتے میں عین الاسد پر ہونے والی ایرانی جوابی کارروائی میں مبینہ طور پر 80 امریکی فوجی ہلاک اور 250 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 849789
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش