0
Friday 13 Mar 2020 07:21

رحیمیار خان، ایم ڈبلیو ایم اور ایس یو سی کا قومی امور پر مشترکہ جدوجہد کا اعلان

رحیمیار خان، ایم ڈبلیو ایم اور ایس یو سی کا قومی امور پر مشترکہ جدوجہد کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین اور شیعہ علماء کونسل ضلع رحیم یار خان کے رہنماوں کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں دونوں جماعتوں نے قومی امور پر ایک ساتھ چلنے کے عزم کا اظہار کیا۔ اجلاس حیدری ٹرسٹ ضلع رحیم یار خان میں ہوا، جس کی میزبانی ایم ڈبلیو ایم اور صدارت ایس یو سی نے کی۔ اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی سیکریٹری جنرل سید حسینن رضا نقوی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید مجاہد عباس نقوی، سید قیصر عباس شیرازی، تحصیل سیکریٹری جنرل سید اختر حسین شمسی سبزواری جبکہ ضلعی صدر شعیہ علماء کونسل سید علمدار شاہ، سیکریٹری جنرل سید آصف نقوی اور غلام شبیر موجود تھے۔ اس موقع پر طے پایا کہ ضلع میں امن امان اور تمام مکتب فکر سے مل کر ملک اور قوم کی بہتری کے لیے کام کیا جائے گا، خاص کر کرونا واٸرس کی روک تمام اور ایران، عراق سے آنے والے زائرین کی نگرانی کے عمل کو آسان بنانا، حکومت کے ساتھ ملکر زاٸرین امام حسین علیہ سلام کو اپنے گھروں تک پہنچانے میں مدد کرنا، کانواۓ کے عمل کو بروقت اور آسان بنانا
اور ان لوگوں کا تعقب کرنا جو ملک اور قوم کے دشمن ہوں۔

پورے ضلع میں دونوں تنظیمیں مل کر ملت تشیع کی ہر طرح سے خدمت کو اپنا اپنا فرض سھمجتے ہوئے قوم و ملت کے ہر مشکل وقت میں انکے ساتھ ہونگی اور انکے مساٸل کو بھی حل کرنے کی کوشش کرینگی، اور بہت جلد دونوں جماعتوں کے رہنماء مل کر پورے ضلع کا دورہ کریں گے۔ سید علمدار شاہ نے اس موقع پر کہا کہ ھم مل کر ملک اور قوم کے دشمنوں کو بے نقاب کریں گے، جبکہ سید حسینن رضا کا کہنا تھا کہ ملک اور قوم کا دشمن جس روپ مین بھی ہو ھم اسے برداشت نہیں کرینگے اور اب وقت ہے کہ تمام شیعہ قوم کے ذمہ دارن ملکر اپنے ان دشمنوں کا مقابلہ کریں جو ہماری صفوں میں گھس کر اپنے مفادات کیلیۓ قوم و ملت کا نقصان کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 849796
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش