0
Thursday 12 Mar 2020 12:33

ونگ کمانڈر نعمان اکرم نے شہری آباد کو بڑے نقصان سے بچانے کے لیے شہادت کو گلے لگایا

ونگ کمانڈر نعمان اکرم نے شہری آباد کو بڑے نقصان سے بچانے کے لیے شہادت کو گلے لگایا
اسلام ٹائمز۔ پاک فضائیہ کے شہید ونگ کمانڈر نعمان اکرم نے شہری آباد کو بڑے نقصان سے بچانے کے لیے شہادت کو گلے لگایا وگرنہ وہ باآسانی ایف-16 طیارے سے نکل سکتے تھے۔ پاک فضائیہ کے شاہین نے آخری وقت تک طیارے کو آبادی میں گرنے سے بچایا۔ ذمہ دار ذرائع کے مطابق تباہ ہونے والے طیارے کو انہوں نے پاک چائنہ فرینڈ شپ سینٹر میں بھی داخل ہونے سے روکا۔ ایف-16 طیارے میں گرنے سے قبل آگ لگی ہوئی تھی۔ آگ طیارے کے پچھلے حصے میں لگی تھی۔ حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ شکر پڑیاں میں چاند تارا چوک سے ملحقہ گرین بیلٹ میں گرا۔ پاک فضائیہ کے ایف -16 طیارے کے حادثے میں ونگ کمانڈر نعمان اکرم نے جام شہادت نوش کیا ہے۔ طیارہ گرنے کے بعد دور سے ہی دھویں کے بادل اٹھتے دکھائی دیتے رہے تھے۔ حادثے کے فوری بعد سیکیورٹی اداروں کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئی تھیں اور انہوں ںے علاقے کو گھیرے میں لے لیا تھا۔ سیکیورٹی فورسز نے جائے حادثے کی جانب جانے والے تمام راستوں کو بھی عارضی طور پر بند کر دیا تھا۔ پاک فضائیہ کا طیارہ 23 مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے ہونے والی ریہرسل پر تھا جو گزشتہ ایک ہفتے سے جاری تھیں۔
 
خبر کا کوڈ : 849858
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش