0
Thursday 12 Mar 2020 12:40

پیپلز پارٹی میں اعتزاز احسن، مرتضیٰ وہاب، مولابخش چانڈیو اور قمرالزمان کائرہ کی کوئی اہمیت نہیں ہے، شیخ رشید

پیپلز پارٹی میں اعتزاز احسن، مرتضیٰ وہاب، مولابخش چانڈیو اور قمرالزمان کائرہ کی کوئی اہمیت نہیں ہے، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) نا کارہ جماعتیں ہیں جب کہ مسلم لیگ (ن) میں اندرونی طور پر دراڑیں وسیع ہورہی ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے کہا کہ پیپلزپارٹی والے اپنی مرضی کے چینل پر مجھ سے مناظرہ کریں، اس جماعت میں سربراہ کی واحد خصوصیت جماعت کا عہدہ ہے اور میں پیپلزپارٹی میں موجود ایک ایک شخص کو جانتا ہوں۔ شیخ رشید کا کہنا تھا پیپلزپارٹی والے کیا سیاست کی باتیں کرتے ہیں، ان کی سیاست کا مجھےعلم ہے، میں ان کو سنجیدہ نہیں لیتا۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی میں اعتزاز احسن، مرتضیٰ وہاب، مولابخش چانڈیو اور قمرالزمان کائرہ کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ ریلوے کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ریلوے مسافروں میں کمی ہوئی ہے، ہفتے کو مسافروں سے متعلق اجلاس ہوگا اور لائحہ عمل طے ہوگا۔
 
خبر کا کوڈ : 849860
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش