0
Sunday 15 Mar 2020 08:39

براعظم افریقا کے 54 میں سے 23 ممالک میں کورونا وائرس کی تصدیق

براعظم افریقا کے 54 میں سے 23 ممالک میں کورونا وائرس کی تصدیق
اسلام ٹائمز۔ براعظم افریقا میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا مزید چار ممالک میں متاثرین کی تصدیق ہو گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق براعظم افریقا کے 54 میں سے 23 ممالک میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔ نمبیا، روانڈا، اسواتینی اور موریتانیہ میں ہفتے کو اولین کیس رپورٹ ہوئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ تمام متاثرین بیرون ملک سے سفر کر کے واپس آئے تھے۔افریقی حکومتیں اور صحت عامہ سے متعلقہ ادارے وائرس کی روک تھام کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ براعظم افریقا کی 1.3ارب آبادی کو صحت کے کمزور انفرااسٹرکچر کی وجہ سے شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

نمبیا میں اسپین سے آنے والے دو متاثرین کی تصدیق کے بعد 21مارچ کو ملک میں آزادی کی تقریبات منسوخ کر دی گئیں۔ موریتانیہ میں بھی حفاظتی اقدامات کے پیش نظر تعلیمی ادارے بند کردیے گئے ہیں اور عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ہفتے کو جنوبی افریقا میں 14 نئے کیسز کی تصدیق کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 38 ہو گئی۔ جنوبی افریقا کی فوج نے ووہان چین میں موجود 121طلبا کو ملک واپس لانے کی منصوبہ بندی مکمل کر لی ہے۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ افریقی ممالک کے اسپتالوں میں بڑی تعداد میں انتہائی نگہداشت اور وینٹی لیٹر کی سہولیات دست یاب نہیں ہیں اس لیے خدشہ ہے کہ وائرس کے پھیلاؤ کے باعث خطے میں زیادہ جانی نقصان ہو سکتا ہے۔ گزشتہ دنوں بل گیٹس نے بھی ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ براعظم افریقا میں صحت عامہ کا نظام کورونا کا مقابلہ کرنے کا متحمل نہیں، اگر وائرس وبا کی صورت میں پھیل گیا ایک کروڑ ہلاکتیں ہوسکتی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 850421
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش