0
Monday 16 Mar 2020 18:01

کورونا وائرس کے باعث نہ مارکیٹیں بند کریں گے اورنہ ہی تجویز دیں گے، مراد علی شاہ

کورونا وائرس کے باعث نہ مارکیٹیں بند کریں گے اورنہ ہی تجویز دیں گے، مراد علی شاہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے حوالے سے صورتحال تشویش ناک ضرور ہے لیکن کسی بھی صورت میں مارکیٹیں بند کریں گے اور نہ تجویز کریں گے۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ کورونا کے حوالے سے صورتحال تشویش ناک ضرور ہے لیکن پریشان کن نہیں، کورونا وائرس کے پھیلنے کا خدشہ ہے لیکن کسی بھی صورت میں مارکیٹیں نہ بند کریں گے اور نہ ہی تجویز کریں گے۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اس وائرس کا ابھی تک علاج نہیں ہے کیونکہ اگر یہ وائرس کسی کو ہو جائے تو ہو سکتا ہے اسے کچھ نہ ہو لیکن وہ کسی اور کو متاثر کر سکتا ہے۔ وزیراعلی سندھ نے واضح کیا کہ اس وقت صرف ان افراد کا ٹیسٹ کیا جا رہا ہے جس کی ٹریول ہسٹری ہو یا پھر اس شخص کا کسی ایسے فرد سے کوئی رابطہ ہوا ہو۔

وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ نے کہا کہ 2 اسپتالوں کو آئسولیشن سینٹر میں تبدیل کیا ہے، ہم کرونا وائرس کا مثبت اور منفی ٹیسٹ آنے والے افراد کو الگ الگ رکھ رہے ہیں، کورونا وائرس کا مسئلہ قومی نہیں بین الاقوامی ہے جس سے بچاؤ کے لیے مل جل کر کام کرنا ہے، ڈر تھا کہ کیسز ہوں گے تو فیصلہ کیا کہ ہر ایک کا ٹیسٹ کریں گے جو بھی کیس آئے گا بتائیں گے کیونکہ چھپانے کا مقصد نقصان پہنچانا ہے تاہم چین سے صوبے میں آنے والے کسی بھی فرد میں کورونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی۔
خبر کا کوڈ : 850686
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش