0
Friday 20 Mar 2020 14:11

تفتان سے 33 بسوں کا قافلہ 1270 زائرین کو لے کر ملتان پہنچ گیا 

تفتان سے 33 بسوں کا قافلہ 1270 زائرین کو لے کر ملتان پہنچ گیا 
اسلام ٹائمز۔ تفتان بارڈر کے راستے زیارات مقدسہ سے واپس آنے والے 1270 زائرین کو 33 بسوں کے ذریعے ملتان میں قائم کردہ قرنطینہ سنٹر میں پہنچا دیا گیا، زائرین کو ملتان پہنچنے پر کمشنر ملتان ڈویژن شان الحق، ڈپٹی کمشنر عامر خٹک اور سی پی او ملتان زبیر دریشک نے خوش آمدید کہا۔ زائرین کی رجسٹریشن کے بعد کمروں کی الاٹمنٹ کر دی گئی ہے اور ناشتہ بھی دیا گیا، 1270 زائرین میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد موجود ہے۔ قبل ازیں زائرین کے پہنچنے پر ضلعی حکومت کی جانب سے خیرمقدم اور خوش آمدید کہا گیا۔ ڈپٹی کمشنر ملتان زائرین میں گھل مل گئے اور ان کے مسائل دریافت کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے ہاتھوں سے ناشتہ بھی دیا، ڈی سی ملتان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے زائرین بھائیوں کو اولیاء کے شہر میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ناشتے، دوپہر اور شام کے کھانے کا اہتمام کیا گیا، ابتدائی چیک اپ کے بعد مرحلہ وار اسکریننگ ٹیسٹ کا عمل شروع کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 851507
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش