0
Friday 20 Mar 2020 16:34

طبی عملے کے انکار پر امامیہ اسکاوٹس نے کرونا متاثرین کی خدمت کیلئے رضاکار پیش کر دیئے

طبی عملے کے انکار پر امامیہ اسکاوٹس نے کرونا متاثرین کی خدمت کیلئے رضاکار پیش کر دیئے
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران سے واپس لوٹنے والے زائرین جنہیں کئی روز تک تفتان میں رکھا گیا، پھر حکومت سندھ نے ان کیلئے سکھر میں قرنطینہ کیمپ قائم کیا، جہاں درجنوں کی تعداد میں کرونا متاثرین موجود ہیں۔ قرنطینہ سنٹر میں حکومت اور مختلف قومی جماعتوں کی طرف سے کھانا اور دیگر ضروری اشیاء فراہم کی گئی ہیں۔ اس نازک صورتحال میں جب طبی عملے نے خوراک اور ضروری اشیاء زائرین تک پہنچانے میں پس و پیش سے کام لیا تو امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے شعبہ اسکاوٹنگ کے نوجوانوں نے یہ سامان لیا اور زاائرین تک پہنچایا۔ واضح رہے کہ جہاں جہاں قرنطینہ سنٹرز بنائے گئے ہیں، وہاں آئی ایس او کے دستوں نے دیگر ملی جماعتوں اور سرکاری محکموں کیساتھ اپنی خدمات کا آغاز کر دیا ہے۔ امامیہ اسکاوٹس کا کہنا ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی کے اس فرمان کہ جو بھی کرونا کے متاثرین کی خدمت اور مدد کرتے ہوئے اس دنیا سے چلا جائے، وہ شہید کا درجہ پائے گا، کی روشنی میں زائرین اور کرونا متاثرین کی خدمت کو اپنا فریضہ سمجھتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 851527
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش