0
Saturday 21 Mar 2020 01:00

نادرا سمیت عوامی رابطے سے متعلق تمام وفاقی و نیم سرکاری دفاتر بند

نادرا سمیت عوامی رابطے سے متعلق تمام وفاقی و نیم سرکاری دفاتر بند
اسلام ٹائمز۔ وزارت داخلہ نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے اہم فیصلہ کرتے ہوئے پبلک ڈیلنگ (عوامی رابطے) سے متعلق تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر کو دو ہفتوں کے لئے بند کردیا۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ حکومتی فیصلے کے تحت نادرا، پاسپورٹ اینڈ امیگریشن، سی ڈی اے کے ون ونڈو سمیت تمام ایسے شعبہ جات جہاں عوام کا براہ راست عمل دخل اور ڈیلنگ شامل ہے اسے بھی دو ہفتوں کے لیئے بند کردیا گیا ہے۔ کورونا وائرس کے ممکنہ خدشات کے پیش نظر 15دنوں کیلئے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن،پراپرٹی دفاتر، پارلرز اور بیوٹی سیلون بھی بند رہیں گے، شاپنگ مال رات 10بجے بند کر دیئے جائیں گے، تاہم عوام کی سہولت کے پیشِ نظر ریستوران، فوڈ آؤٹ لیٹ کھلے رہیں گے جہاں صرف ٹیک اوے (کھانا گھر لے جانے) کی سہولیات میسر رہیں گی۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نزلہ زکام، بخار یاکسی بیماری میں مبتلا ملازمین گھر سے کام کریں، دفاتر میں ڈے کیئر سینٹرز بند رہیں گے، وہ خواتین اسٹاف اور ملازمین جو کم عمر/نوزائیدہ بچوں کی مائیں ہیں انہیں گھر سے اپنے امور انجام دینے کی اجازت ہے۔ پبلک سروس ڈیلیوری کے تمام دفاتر بند رہیں گے۔ فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ عوام کا تحفظ اور سلامتی ہماری اولین ترجیح ہے۔ 15 دنوں کیلئےحکومت نے تمام وفاقی دفاترو ملازمین کیلئے احکامات جاری کردیے ہیں۔ اہم امور پر تعینات عملہ و افسران اپنی حاضری یقینی بنائیں گے، 50 سال یا زائد عمر کے ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 851630
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش