0
Sunday 22 Mar 2020 19:15

موجودہ حالات میں ایران پر امریکہ کی اقتصادی پابندیاں افسوسناک ہیں، اعجاز ہاشمی

موجودہ حالات میں ایران پر امریکہ کی اقتصادی پابندیاں افسوسناک ہیں، اعجاز ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی صدر اور نائب صدر متحدہ مجلس عمل پیر اعجاز احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ پوری عالمی برادری کورونا وائرس کے تدارک میں مصروف ہے، ان حالات میں ایران پر امریکہ کی اقتصادی پابندیاں افسوسناک ہیں، عالمی برادری انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ایران سے پابندیاں ہٹانے کیلئے تعاون کرے اور ٹرمپ پر دباو بڑھائے، اس وقت ورلڈ بینک، آئی ایم ایف اور خود امریکہ کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک کی امداد کر رہے ہیں، مگر امریکی پابندیوں کے باعث ایران کو اس سے محروم رکھا جا رہا ہے، یہ اقدام اسلام اور انسانیت دشمنی اور امریکی جارحیت کے مقابلے میں کھڑے ہونے کی سزا ہے۔

لاہور میں کارکنوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عالمی قوتوں کو دباو بڑھانا چاہیے کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ایران سے اقتصادی پابندیاں اٹھائی جائیں تاکہ کورونا وائرس سے متاثرین کے علاج اور بحالی کیلئے ادویات اور آلات خرید سکیں۔ پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ اقتصادی پابندیوں کی حمایت کرنیوالے اور اس ظلم پر خاموش رہنے والے ممالک بھی انسانیت دشمنی میں امریکہ کے ساتھی گردانے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلامی ممالک کو بھی ایران کی مدد کرنی چاہیے اور امریکہ کیساتھ اپنے تعلقات کو ایران کی حکومت کا ساتھ دینے کیلئے استعمال کرنا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 851951
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش