0
Tuesday 24 Mar 2020 18:43

لاک ڈاؤن کو سنجیدہ نہ لینے کی صورت میں سندھ میں کرفیو لگایا جاسکتا ہے، ناصر حسین شاہ

لاک ڈاؤن کو سنجیدہ نہ لینے کی صورت میں سندھ میں کرفیو لگایا جاسکتا ہے، ناصر حسین شاہ
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے عوام کی جانب سے لاک ڈاؤن کو سنجیدہ نہ لینے کی صورت میں کرفیو نافذ کرنے کا اشارہ دے دیا۔ ذرائع کے مطابق ناصر شاہ نے کہا کہ عوام حکومت کی ہدایات پر عمل نہیں کریں گے تو کرفیو لگایا جاسکتا ہے، حکومت عوام کی بھلائی کے لئے کرفیو کی تجویز پر غور کرسکتی ہے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد شاہ کی زیرصدارت اہم اجلاس جاری ہے جس میں ناصر شاہ، سعید غنی، مرتضیٰ وہاب اور دیگر ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہیں۔ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ مجھے فکر ہے کہ کسی کا چولہا بند نہیں ہونا چاہیئے، مخیر حضرات غریب مستحق افراد کی مدد کریں، ہمیں ایک دوسرے کو سنبھالنا ہے۔ 

واضح رہے کہ سندھ حکومت نے 22 مارچ کی رات 12 بجے سے صوبے بھر میں 15 روز کے لئے لاک ڈاؤن کردیا ہے جس کے تحت کسی بھی شہری کو غیر ضروری طور پر باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی، کسی بھی کام سے نکلنے کی صورت میں شہری کو شناختی کارڈ ساتھ رکھنا ہوگا جس کا اندراج سیکیورٹی اہلکار کریں گے کہ آیا مذکورہ شہری کتنے دن میں، کتنی مرتبہ اور کس کام سے گھر سے باہر نکلا۔ لاک ڈاؤن کے دوران میڈیکل اسٹورز اور کریانہ کی دکانیں کھلی رہیں گے۔ لاک ڈاؤن کے دوران شہریوں کی جانب سے حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کی گئی، جس کے باعث پولیس نے کئی شہریوں کو موقع پر سزا دی اور سینکڑوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 852328
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش