0
Tuesday 24 Mar 2020 22:56

وزارت ریلوے نے آج رات سے تمام مسافر ٹرینیں بند کرنے کا اعلان کردیا

وزارت ریلوے نے آج رات سے تمام مسافر ٹرینیں بند کرنے کا اعلان کردیا
اسلام ٹائمز۔ وزارت ریلوے نے آج رات 12 بجے سے ملک بھر میں مسافر ٹرین آپریشن 31 مارچ تک کے لیے مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریلوے ہیڈ کوارٹر میں وزیر ریلوے شیخ رشید، چیئرمین حبیب الرحمن، سی ای او ریلوے دوست علی لغاری، چیف آپریٹنگ آفیسر عامر بلوچ سمیت دیگر افسران نے ویڈیو لنک کانفرنس میں شرکت کی جس میں آج رات 12 بجے سے ملک بھر میں مسافر ٹرین آپریشن آئندہ 7 روز کے لیے مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم صرف مال بردار ٹرینیں ہی چلیں گی جب کہ ٹرین آپریشن بند ہونے کے باوجود ملازمین کی چھٹی نہیں ہوگی۔

وزارت ریلوے کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پسنجر ٹرینوں کا آپریشن آج رات 12 بجے سے 31 مارچ تک معطل کردیا گیا ہے، ٹرینوں میں ریزرویشن کی بکنگ بھی بند کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں جبکہ جن مسافروں نے مختلف ٹرینوں سے بکنگ کروائی ہوئی تھی ان کو پورا کرایہ واپس کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 852379
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش