0
Friday 15 Jul 2011 22:32

دیامر،خواتین کی تعلیمی ترقی کے لئے 7 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں، رپورٹ

دیامر،خواتین کی تعلیمی ترقی کے لئے 7 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں، رپورٹ
گلگت:اسلام ٹائمز۔ ضلع دیامر میں خواتین کو دور جدید کے تقاضوں کے مطابق تعلیم کے شعبے میں ترقی دینے کے لئے وزیراعلٰی سید مہدی شاہ کے خصوصی احکامات پر 7 کروڑ روپے مالیت کے دو منصوبے شروع کئے جا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ضلع دیامر تعلیمی اعتبار سے گلگت بلتستان کا پسماندہ ترین ضلع ہے، جہاں خواتین کے لئے تعلیمی سہولیات کا بے حد فقدان ہے، اس کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبائی حکومت نے نئے مالی سال میں 7 کروڑ روپے کی لاگت سے دو منصوبوں کے اجراء کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت بچیوں کو ہوم سکولز میں تعلیم دی جائیگی۔ ذرائع کے مطابق ضلع دیامر میںِ علاقائی اور مذہبی راوایات کے پیش نظر خواتین کی تعلیمی شعبے میں ترقی کے لئے حکمت عملی تیار کی گئی ہے اور بہت جلد ان منصوبوں پر کام شروع کیا جائیگا۔
خبر کا کوڈ : 85264
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش