0
Thursday 26 Mar 2020 15:07

کورونا وائرس، سندھ میں 2 ہزار سے زائد نرسز کو آفر لیٹر جاری

کورونا وائرس، سندھ میں 2 ہزار سے زائد نرسز کو آفر لیٹر جاری
اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات کیلئے سندھ حکومت نے ہنگامی بنیادوں پر 2 ہزار 366 نرسز کو آفر لیٹر جاری کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ تمام نرسوں کو ہنگامی بنیادوں پر تعینات کیا جا رہا ہے، کیونکہ ہماری کوشش ہے کہ لوگوں کی مشکلات کو کم کیا جائے۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے مطابق ایک ہزار ڈاکٹرز بھی بھرتی کئے جا رہے ہيں، جنہیں جلد آفر لیٹر جاری کئے جائیں گے، اس کے علاوہ کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیلئے لیب ٹیکنیشن کی ضرورت ہے، جس کیلئے 500 لیب ٹیکنیشن کو کچھ دنوں میں آفر آرڈر دیں گے۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے صوبہ سندھ میں مکمل لاک ڈاؤن ہے۔
خبر کا کوڈ : 852742
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش