0
Friday 27 Mar 2020 09:52

کورونا، متاثرہ ملکوں میں امریکا نے چین کو پیچھے چھوڑ دیا

کورونا، متاثرہ ملکوں میں امریکا نے چین کو پیچھے چھوڑ دیا
اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس سے متاثرہ ملکوں میں امریکا نے چین کو پیچھے چھوڑ دیا اور پہلی پوزیشن پر آ گیا۔ امریکا میں کورونا مریضوں کی تعداد 85 ہزار 280 ہو گئی جبکہ چین میں یہ تعداد 81 ہزار 340 ہے۔ چین میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 3,292 ہے جبکہ امریکا میں آج 266 نئی ہلاکتوں کے بعد مجموعی تعداد 1293 ہو چکی ہے۔ دوسری جانب نیویارک میں کورونا مریضوں کے لیے درکار وینٹی لیٹرز کی شدید کمی کے باعث دو مریضوں کے لیے ایک ہی وینٹی لیٹر استعمال کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ گورنر اینڈریو کُومو نے اعلان کیا کہ نیویارک کے اسپتالوں میں اب دو کورونا مریضوں کا ایک ہی وینٹی لیٹر سے علاج کیا جا سکے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ جانیں بچائی جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ آئیدیل صورت حال نہیں ہے لیکن اس سے کام چل سکتا ہے کیونکہ آنے والے ہفتوں میں نیویارک میں 30 ہزار وینٹی لیٹرز کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 852890
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش