0
Friday 27 Mar 2020 12:41

ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1235 ہوگئی

ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1235 ہوگئی
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1235 تک جا پہنچی ہے۔ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1235 ہوگئی ہے۔ سندھ میں کورونا کے 429، پنجاب میں 408، بلوچستان میں 131، خیبر پختونخوا میں 147، گلگت بلتستان میں 91، اسلام آباد میں 27 اور آزاد کشمیر سے 2 مریض ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کا کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا۔ ملک بھر میں اس مرض سے زندگی کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 9 ہے۔  سندھ، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں ایک ایک جبکہ پنجاب اور خیبرپختونخوا  3،3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

سندھ اور بلوچستان میں مساجد میں نماز باجماعت اور جمعہ کے اجتماعات پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ پنجاب میں محکمہ اوقاف نے جمعہ مبارک کے لئے ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے جس کے تحت نماز جمعہ میں بچوں، عمر رسیدہ اور بیمار لوگوں کو آنے پر پابندی لگادی گئی ہے۔ راولپنڈی اسلام آباد میں مساجد میں اعلان کرکے جمعہ کے اجتماع میں شرکت نہ کرنے کا کہا جارہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 852924
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش