0
Saturday 28 Mar 2020 00:41

کورونا وائرس کا مقابلہ ہمیں بحیثیت قوم مل کر کرنا ہوگا، محمد عباس

کورونا وائرس کا مقابلہ ہمیں بحیثیت قوم مل کر کرنا ہوگا، محمد عباس
اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس کی عالمی وباء نے دنیا میں بھر میں ہزاروں جانیں لی ہیں اور اب اس نے اپنے پنجے پاکستان میں بھی گاڑنا شروع کردیئے ہیں، لہذا ہمیں اس وباء کا مقابلہ بحیثیت قوم متحد ہوکر کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر محمد عباس نے رضاکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تفتان سے آئے ہوئے زائرین پر کورونا وائرس کو لے کر جو سیاسی محاذ گرم کیا گیا یہ انتہائی غلط رویہ ہے اور یہ رویہ حکومت کو اداروں کو اور میڈیا کو ترک کرنا ہوگا، حکومت کو اور اداروں کو چاہیئے کہ زائرین کے ساتھ پیش آنے والے مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے۔

محمد عباس نے آئی ایس او کی جانب سے انسداد کورونا وائرس کے لئے چلائے جانے والی خدمت مہم سے متعلق آگاہ کیا اور بتایا کہ کراچی کے 15 سے زائد مختلف علاقوں میں کورونا سے بچاؤ کا اسپرے کیا گیا۔ محمد عباس نے عوام سے اپیل کی اپنی جان کی حفاظت کریں اور دوسروں کی جان کو بھی خطرے میں نہ ڈالیں، جس طرح رینجرز، پولیس، فوج اور ڈاکٹر اس وقت اس وباء کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں، اسی طرح امامیہ اسکاؤٹس کے جوان بھی اپنی جانوں کو ہتھیلی پر رکھ کر اداروں اور میڈیکل ٹیم کے ساتھ محاذوں پر موجود ہیں۔
خبر کا کوڈ : 852994
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش