1
Friday 27 Mar 2020 23:44

امریکہ نے بغداد و اربیل سے اپنے سفارتی عملے کو واپس بلا لیا

امریکہ نے بغداد و اربیل سے اپنے سفارتی عملے کو واپس بلا لیا
اسلام ٹائمز۔ عراقی دارالحکومت بغداد میں موجود امریکی سفارتخانے سے جاری ہونے والے بیان میں بغداد اور اربیل کے اندر موجود امریکی سفارتکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر عراق سے نکل جائیں۔ تفصیلات کے مطابق ناامنی اور جدید کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر عراق کے اندر امریکیوں کے نقل و حمل میں پیش آنے والی رکاوٹوں کے باعث امریکی وزارت خارجہ نے بغداد میں موجود امریکی سفارتخانے اور اربیل میں موجود امریکی کونسلیٹ کے عملے کو فوری طور پر عراق سے نکل جانے کا حکم دیا ہے۔

امریکی سفارتخانے کے اس بیان میں کہا گیا ہے کہ بغداد اور اربیل سے عراقی شہریوں کیلئے امریکی ویزا پراسیس حسب سابق معطل رہے گا جبکہ عراق کے اندر موجود امریکی شہریوں کو دی جانے والی خدمات بھی مزید محدود کر دی جائیں گی۔ اس بیان میں زور دیا گیا ہے کہ بغداد میں موجود امریکی سفارتخانے کی تمام خدمات فوری طور پر معطل کر دی گئی ہیں جبکہ وہاں موجود عملے کو تجارتی پروازوں کے ذریعے جلد از جلد عراق چھوڑ دینے کا حکم دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 853057
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش