0
Saturday 28 Mar 2020 03:53

پینٹاگون، کرونا کے مریض ملازموں کی تعداد 652 ہو گئی، دوسرا مریض چل بسا

پینٹاگون، کرونا کے مریض ملازموں کی تعداد 652 ہو گئی، دوسرا مریض چل بسا
اسلام ٹائمز۔ امریکی وزارت دفاع کی دفتری عمارت پینٹاگون نے کرونا کے مریض ملازمین کی نئی تعداد کا اعلان کیا ہے۔ پینٹاگون کے مطابق کرونا میں مبتلا اس کے اہلکاروں کی تعداد 652 ہو گئی ہے جن میں سے تاحال 2 اہلکار کرونا وائرس کی وجہ سے فوت ہو چکے ہیں۔ گزشتہ ہفتے اتوار کے روز پینٹاگون نے اعلان کیا تھا کہ کرونا کے باعث اس کا 1 اہلکار چل بسا ہے جو کرونا کے باعث مرنے والے امریکی فوجیوں میں پہلا شخص تھا۔

اعداد و شمار کے مطابق امریکہ کے اندر کرونا میں مبتلا لوگوں کی تعداد دنیا کے کسی بھی ملک میں کرونا کے مریضوں کی تعداد سے بڑھ چکی ہے۔ اس وقت امریکہ میں کرونا وائرس میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد 86,000 ہو گئی ہے جن میں سے 1,304 لوگ چل بسے جبکہ 1,868 لوگ صحتیاب ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ چین کے شہر ووہان میں پھیلنے والے کرونا وائرس نے دیکھتے ہی دیکھتے دنیا بھر کے 199 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جہاں اب تک 5 لاکھ 50 ہزار لوگ اس کا شکار ہو چکے ہیں جن میں سے 24 ہزار 866 لوگ جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 853083
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش