0
Saturday 28 Mar 2020 09:31

امریکہ نے عراق کے ایک فوجی اڈے سے انخلا کا اعلان کردیا

امریکہ نے عراق کے ایک فوجی اڈے سے انخلا کا اعلان کردیا
اسلام ٹائمز۔ امریکہ عراق کے اپنے مزید ایک فوجی اڈے  سے انخلا کر رہا ہے۔ امریکہ نے الا قائم فوجی اڈے کے بعد موصل کے قیارہ فوجی ہوائی اڈے کا کنٹرول عراقی سیکورٹی قوتوں کے سپرد کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ فوجی اتحاد  کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ متحدہ ٹاسک فورس، قدرتی پُرعزم آپریشن کی ٹیموں نے عراقی سیکورٹی قوتوں کے ہمراہ 26 مارچ کو مغربی عراق میں واقع قیارہ فوجی ہوائی اڈے کی حوالگی کے حوالے سے ایک تقریب منعقد کی۔ اتحادی قوتوں کی عراق میں داعش مخالف جنگ میں امداد و تعاون کے جاری رہنے کی توضیح کرنے والے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ اتحادی قوتیں اس سلسلے کے اندر اپنے فوجیوں کو وضع کردہ فوجی اڈوں  پر متعین کریں گی۔ کولیشین قوتوں کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر جنرل ونسٹ بارکر نے  اس بات پر زور دیا ہے کہ مذکورہ فوجی اڈے نے موصل شہر کو داعش کے چنگل سے نجات دلانے میں ایک اہم کردار ادا کیا تھا، خاص کر یہ فوجی ہوائی اڈہ داعش کی پناہ گاہوں پر حملے کرنے والی عراقی فضائیہ کے لیئے ایک کلیدی اڈے کی حیثیت رکھتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 853101
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش