0
Monday 30 Mar 2020 09:51

کورونا کو روکنا ممکن نہیں مگر گھر میں رہ کر بچا جا سکتا ہے، گورنر پنجاب

کورونا کو روکنا ممکن نہیں مگر گھر میں رہ کر بچا جا سکتا ہے، گورنر پنجاب
اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس بے قابو ہو چکا ہے، اس کی کوئی سرحد نہیں، کورونا صرف پاکستان نہیں پوری دنیا کیلئے خطرہ بن چکا ہے۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ یہ وقت سیاست کرنے کا نہیں، کورونا کیخلاف لڑنے کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم غریبوں میں راشن کی فراہمی کیلئے آج روڈ میپ دیں گے، حکومت اکیلے کورونا کو شکست نہیں دے سکتی، 22 کروڑ عوام ساتھ دیں۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کو روکنا ممکن نہیں مگر گھر میں رہ کر بچا جا سکتا ہے، عوام سے اپیل کرتا ہوں خدا کیلئے اپنے گھروں میں رہیں۔ چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ ہر غریب شخص کو راشن کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، غریبوں کو راشن کی فراہمی کیلئے مخیر حضرات کو بھی آگے آنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کیخلاف جنگ میں چین کا پاکستان کا بھرپور ساتھ دینے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 853475
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش